اترپردیش میں اچانک بڑھی ٹھنڈ اور کہرا نے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ریاست کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں سات سے آٹھ ڈگری سیلسیس کی
کمی درج کی گئی تاہم مظفرنگر اور نجیب
آباد سمیت کچھ ایک علاقوں کو چھوڑ
کر پوری ریاست میں رات کا درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس کے آس پاس بنا ہوا ہے۔زبردست ٹھنڈ پڑنے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے اسکول اور کالج کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی ہے۔